اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکائی نیوز کے مطابق امریکی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیاہےکہ کل رات شہرملبورن کے ایک تجارتی کمپلکس میں فائرنگ کےواقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے اس بیان میں کہا گیا ہےکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیاہے۔ امریکی پولیس نے ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے ميں کچھ نہيں کہا۔ ہفتے کے روز بھی ریاست فلوریڈا کے بریوارڈ شہر میں، خریداری کے ایک مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔ امریکہ میں مسلح حملے ، ایک اجتماعی مشکل میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اس ملک میں ثروتمندوں کے ٹیکسوں ميں اضافے پر مبنی امریکی صدر فیصلے کی خبر دی ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما یہ چاہتے ہیں کہ اپنی منگل کے روز کی تقریر میں اس مسئلے پر گفتگو کریں۔ جبکہ ریپبلکن کا کہنا ہے کہ ثروتمندوں کے ٹیکسوں میں اضافے سے ملکی معیشت جمود کا شکار ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲